شہر میں 4 افراد نے خودکشی کرلی

حیدرآباد۔8 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے چار افراد نے مختلف مقامات پر خودکشی کرلی۔پہلے واقعہ میں 24 سالہ خاتون للیتا نے اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے بموجب للیتا نے اپنے شوہر ناگیش اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراساں کئے جانے پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کے وانی ساکن پی جے آر نگر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ وانی اپنے والدین سے شادی کے رشتے کے سلسلے میں ناراض تھی، اور وہ دلبرداشتہ تھی۔ کل رات اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 30 سالہ جی ملیش جو پیشہ سے میستری ہے، نے اپنی بیوی سے بحث و تکرار کے بعد پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ نلہ کنٹہ پولیس نے بتایا کہ ملیش کی اپنی بیوی سوما لتا سے رقم کے معاملے میں کافی بحث و تکرار ہوئی تھی، جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ایک اور واقعہ میں چھتری ناکہ کے علاقہ اُپو گوڑہ میں 33 سالہ شیخ مدار نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدار گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ چھتری ناکہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔