شہر میں پولیس فورس کی گشت

کریم نگر-29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کارپوریشن کی رایء دہی کے مدنظر شہر میں بھاری بندوبست کیا جارہا ہے، کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس سلسلہ میں شہر کی عام شاہراہوں پر اور شہر کی مختلف کالونیوں میں پولیس مارچ منظم کیا گیا۔ بروز جمعہ کریم نگر آر ٹی سی بس اسٹانڈ سے تلنگانہ چوک اندرا گاندھی مجسمہ ، رام نگر ، آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز، عدالت امبیڈکر مجسمہ ، راجیو چوک منچریال چوراہا، ہاؤزنگ بورڈ کالونی، جوبلی کما ن وغیرہ میں پولیس مارچ منظم کیا گیا تقریباً300 مسلح ملازمین پولیس نے گشت میں حصہ لیا۔ کریم نگر ڈی ایس پی پی رویندر کے ساتھ سی آئی کروناکر راؤ، جی نریندر ، ٹی سوامی کے ساتھ سب انسپکٹران پولیس بھی اس پولیس مارچ میں شریک تھے۔