شہر میں لٹیروں کی دہشت 70 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں لٹیروں نے پھر ایک بار دہشت مچادی توجہ ہٹاکر بڑی رقم لوٹنے کا یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 70 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ٹی ایم سنٹروں پر مشینوں میں رقم جمع کرنے والی گاڑی جیسے ہی ونستھلی پورم علاقہ پہونچی اور اس گاڑی سے رقم نکال کر قریب میں واقع ایکسیس بنک کے اے ٹی ایم میں رقم رکھی جارہی تھی ۔ اسی دوران توجہ ہٹاکر بنک سے 70 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے اور لٹیروں کی گرفتاری کیلئے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔