شہر میں سہ روزہ حیدرآباد بنگالی فلم فیسٹول کا آج آغاز

پرساد پر یویو تھیٹر پر وزیر سنیما ٹوگرافی سرینواس یادو افتتاح کریں گے

حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد بنگالی فلم فیسٹول کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد 30 جون تا 2 جولائی یہاں پرساد پریویو تھیٹر ، بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 حیدرآباد پر عمل میں آئے گا ۔ اس فیسٹول کا افتتاح وزیر سنیماٹوگرافی ٹی سرینواس یادو کریں گے ۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے تھیٹر آرٹس ارپیتا گھوش اور چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری مسٹر بھوپال ریڈی بھی شرکت کریں گے ۔آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے پی پراتیم ملک ڈائرکٹر حیدرآباد بنگالی فلم فیسٹول نے کہاکہ 30 جون کو شام 5 بجے اس فلم فیسٹول کا افتتاح ہوگا اور اس کی اختتامی تقریب اسی مقام پر 2 جولائی کو شام 8 بجے منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹول میں مشہور بنگالی اداکاروں تلگو فلم انڈسٹری کی فلمی شخصیتوں کے علاوہ سکریٹری سیاحت و کلچر بی وینکٹیشور ایم ہری کرشنا ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر ، بنگاروتلی کی مشہور ڈاکٹر سنیتا کرشنن اور دیگر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایک سہ روزہ ویک اینڈ فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس سال وہ دو تلگو فلموں کو پیش کر رہے ہیں اور سنیماٹک لینگویجس کے ذریعہ کلچرل ایکسچینج کیلئے ایک پلیٹ فارم کی پیشکش شامل ہے ۔ ہر سال مختلف انڈسٹریز سے فلم سازوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس سال انہوں نے دو تلگو فلموں کی نمائش کیلئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد بنگالی فلم فیسٹول کے اس ایڈیشن کیلئے حکومت تلنگانہ ٹائٹل اسپانسر ہے ۔