شہر میں سڑک حادثوں میں 5 ہلاک

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول تین خواتین فوت ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 54 سالہ وحید علی جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ ہفتہ ریتی باؤلی علاقہ میں پیش آئے سرک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 60 سالہ دھنراج کو سرکاری ملازم بتایا گیا ہے ۔ پریم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سیف آباد حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 60 سالہ دھنراج کو سرکاری ملازم بتایا گیا ہے ۔ پریم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سیف آباد حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون ورا لکشمی جو بہادر پورہ علاقہ کے ساکن شام کمار کی بیٹی تھی ۔ پیشہ سے ترکاری فروش تھی 29 اگست کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ہے ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون ہیما جو پرانا پل علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ چکڑپلی حدود میں حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 52 سالہ نرسماں جو پیشہ سے گل فروش تھی ۔ گھٹکیسر علاقہ کے ساکن راملو کو بیوی تھی ۔ کل وہ بھونگیر سے واپس ہو رہی تھی کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زحمی ہوگئی تھی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔