حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ چندرکلاء جو پیشہ سے مزدور تھی نلگنڈہ ضلع کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ وہ اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے نیلوفر ہاسپٹل آئی ہوئی تھی اور 12 فروری کے دن ایک ایمبولنس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کی کل رات دیر گئے ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ ستیش کمار جو ایس آر نگر کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 36 سالہ منیش لوہیا جو حمایت نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ماڈلنگ کرتا تھا ۔ وہ کل رات اپنی موٹر سائیکل پر جوبلی ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور منیش لوہیا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 55 سالہ آر بھائی چوہان جو چلکا نگر علاقہ اپل کا ساکن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔