حیدرآباد ۔ /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے اور ایک تازہ کارروائی میں پولیس نے بھاری رقم ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ٹاسک فورس پولیس کی ویسٹ زون ٹیم نے ایک کار کو روک کر تلاشی لی جس میں 70 لاکھ بر آمد ہوئے ۔ پولیس نے اس رقم کو ضبط کرلیا اور رقم منتقل کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ضبط شدہ رقم شیر لنگم پلی کے تلگودیشم امیدوار کی انتخابی مہم کیلئے منتقل کی جارہی تھی ۔