بودھن /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی سطح پر ہر دس سال میں ایک مرتبہ کی جانے والی مردم شماری سال 2011 کے اعداد شمار کا گذشتہ روز سکاری سطح پر انکشاف کیا گیا جس میں حلقہ اسمبلی بودھن کا بھی ذکر پایا گیا ۔ یہاں بودھن کے شہری علاقہ میں ہندو طبقہ کے مقابلے مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ بودھن شہر میں جملہ مسلمانوں کی تعداد 38831 بتائی گئی اور ہندو طبقہ کے افراد کی تعداد 36224 ہے ۔ اس طرح مسلمان میں 2607 نفوس کا اضافہ پایا گیا ۔ لیکن حلقہ اسمبلی بودھن میں ہندو کی جملہ تعداد 21 لاکھ 23 ہزار 426 ہے اور مسلمان صرف تین لاکھ 91 ہزار 596 ہے اور کرسچن 19653 ، سکھ 2357 ، بدھ 1847 جین 542 دیگر 146 کے علاوہ کسی مذہب کو بھی ناجاننے والوں کی تعداد 11768 اس سرکاری اعداد شمار میں ظاہر کی گئی ۔ حلقہ اسمبلی بودھن کے دیہی علاقوں میں مسلمان آبادی کا تناسب بہت کم ہے جبکہ کرسچن طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد دیہاتوں میں زیادہ رہتے ہیں ۔