شہریوں کو اطلاعات فراہم کرنا عہدیداران کی ذمہ داری

کریم نگر /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسی بھی شہری کی جانب سے دریافت کی گئی اطلاع یا معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری اطلاعات عہدیداران کی ہے ۔ مرکزی اطلاعات کمشنر ( قانون حق معلومات 2005) ماڈا بھوشی سریدھر نے پیر کی شام کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع کے مختلف محکمہ جات کے عہدیدار اطلاعات عامہ کیلئے منعقدہ بیداری و واقفیت کے اجلاس میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرکزی اطلاعات کمشنر ایم سریدھر نے کہا کہ ہر عہدیدار اطلاعات عامہ دفترمیں فائیلوں میں مختصر سی معلومات شہری کے دریافت کرنے کے ساتھ ہی مقررہ وقت میں فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے ۔ اطلاع کو یا معلومات کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے ۔ قانون حق معلومات 2005 بہت بے مثال ہے ۔ قانون حق معلومات کے تحت معلومات کون کیوں دریافت کرنا چاہتے ہیں وہ اہم نہیں کوئی بھی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اس کو معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری اطلاعات عامہ عہدیدار کی ہے ۔

اطلاعات عامہ عہدیدار قانون حق معلومات کو صحیح طور پر سمجھ کر شہریوں کی دریافت کی گئی اطلاع فراہم کرے مسئلہ کی یکسوئی کرکے مثبت رویہ رکھیں ۔ مرکزی و ریاستی اطلاعات کمشنرس شہریوں کو ان کی خواہش کے مطابق معلومات فراہم کرنے کی ذمہ د اری نبھائیں ۔ اس موقع پر اطلاعات عامہ عہدیداران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات و شبہات کے جوابات دئے ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ ضلع میں 1036 اطلاعات عامہ عہدیداران کے ذریعہ قانون حق معلومات کی عمل آوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس اجلاس میں جگتیال سب کلکٹر سری کیش لٹکر ، ڈی آر او کے کرشنا ریڈی ڈسٹرکٹ لیگل سیل سکریٹری بالا بھاسکر راؤ ، آر ڈی اوز و دیگر محکمہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی ۔