شاہ آباد۔6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے منفرد منصوبوں میں سے 100شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ہندوستان کے 100منتخبہ شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے مرکزی کابینہ نے اجلاس میں منظوری دے دی ہے ۔ بنگلور ‘ بیدر ‘ گلبرگہ ‘ بادالی‘ پٹے دکلی اورمہاکوٹ کو منطوری دے دی ہے ۔عصری ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے سنگاپور ٹکنالوجی کی مدد حاصل کر کے شہروں کی تعمیر کو مرکز نے منظوری دی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خواب کی تکمیل کیلئے مذکورہ منصوبوں پر عمل آوری کیلئے سنگاپور نے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ملک کے اندر موجود ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ سٹی تعمیر کرنے کے منصوبے سنگاپور کے وزیر خارجہ نے تیقن دیا ہے ۔ انفراسٹرکچر عصری سہولیات ‘ بہتر تجارتی تعلقات سے آراستہ شہروں کیلئے یہ منصوبہ ہے ۔جموں و کشمیر سے کنیاکماری تک تمام ریاستوں میں کئی شہروں کو اسمارٹ سٹی کے زمرے میں لانے کی مرکزی کابینہ نے منظوری دیدی ہے ۔