شہروں میں مشن کاکتیہ کے اتحاد کی خواہش

کریم نگر ۔ 29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہروں میں پینے کے پانی کی قلت نہ ہو‘ دیہی مقامات کی طرح شہروں میں مشن کاکتیہ کا موں کو روبہ عمل لایا جائے ‘ مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اس جانب توجہ دلاتے ہوئے دوسروں کو شہروں مشن کاکتیہ پروگرام شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر یہاں مستقر پر ایس آر آر کالج کے ہال چیک ڈیم کی دوبارہ پہلی جیسی حالت کی بحالی کیلئے کاموں کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقہ کنکریٹ کے جنگلوں کی طرح ہوچکے ہیں ۔ اس لئے زیر زمین آبی سطح بہت نیچے ہوچکی ہے ۔ این سی سی طلبہ نے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے کالج ہذا کے احاطہ میں چیک ڈیم تعمیر کیا ۔ میئر رویندر سنگھ نے کہا کہ بارش کے پانی کو ضائع نہ کرتے ہوئے اس کو زمین کے اندر جذبہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں کمشنر کے وی رمنا چاری ‘ ڈپٹی میر پی رمیش ‘ کالج پرنسپل مدھو سدن ریڈی ‘ انچارج ای ای بھدریا ‘ کارپوریٹرس ‘ قائدین و عہدیدار موجود تھے ۔