شہروں سے زیادہ دیہی علاقوں میں سروے

ورنگل ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں جامع گھریلو سروے دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ گھریلو سروے نے ایک دن کی عام زندگی مفلوج کردی ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے ایک دن کے سروے کا مقصد عوام کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی فلاحی اسکیمات سے بہتر طور پر مستفید کرنا ہے ۔ ورنگل کے دیہی علاقوں میں سروے کامیاب رہا لیکن شہری علاقوں میں 70 فیصدی سروے ہونے کی وجہ سے دوسرے دن بھی سروے کا کام کیا گیا ۔ عوام کی جانب سے کئی ایک شکایتیں موصول ہوئی ہیں گھروں میں 2 سے زائد خاندان ہونے پر ان کا سروے نہیں کیا گیا ، کئی مقامات پر سروے کیلئے لائی گئی بکس پُر ہوچکی تھیں ۔ چار باولی ، صوبیداری ، راے پورہ ، محلہ مولا علی ، ایل بی نگر ، منڈی بازار کے کئی گھروں کے پاس سروے عہدیدار نہیں پہونچے تھے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے سروے کا تعلق سے مسلمانوں میں زبردست جوش و خروش دکھائی دیا ۔ جس کی وجہ سے مختلف فلاحی تنظیموں ، سماجی کارکنوں کی جانب سے سروے کے تعلق سے شعوربیداری کا کام کیا گیا ۔ صوبیداری کے بعض جگہ میں ایک ایک لین کو ہی چھوڑ دیا گا ۔ جہاں 50 سے زائد مکانات ہیں کئی بار حکام کو توجہ دلانے پر کوئی جواب نہیں ملا ، جن جن گھروں کا سروے نامکمل رہا ۔ان مقامات میں دوسرے دن سروے کیا گیا ۔ ورنگل کے تمام بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن ، پٹرول بنک ، سینما ہال تمام مکمل بند رہے ۔ ضلع کلکٹر جی کشن ، ایس پی وینکٹیشوراؤ ، ڈپٹی سی ایم ، ڈاکٹر ٹی راجیا ، ورنگل ایم پی کڈیم سری ہری ، کانگریس صدر نائی راجندر ریڈی ، بودھی ریڈی ، پربھاکر ریڈی ، ٹی آر ایس اقلیتی قائدین محمد ابوبکر ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر انیس صدیقی ، خواجہ محمد حسن شریف ، سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ، ایم اے مجید سکریٹری بلو بڑڈس ایجوکیشنل سوسائٹی ، ایم اے باسط طاہر ، ایم اے جبار صدر وقف پراپرٹی پروٹیکشن کمیٹی ، محمد زبیر وہ دیگر سیاسی ، سماجی ، قائدین نے گھروں میں جامع سروے کے عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معلومات فراہم کئے ۔