شہرت کیلئے نہیں ٹیم کی کامیابی کیلئے کھیلتا ہوں:جوزف

نئی دہلی ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے کرئیر کے آغاز پر ہی 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیزکے بولر الزاری جوزف نے کہا کہ میں شہرت کیلیے نہیں ٹیم کو جتوانے کیلئے کھیلتا ہوں۔ ممبئی انڈینز نے ان کی خدمات نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن کے زخمی ہونے پر حاصل کی تھیں، سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کرئیرکے پہلے میچ میں انھوں نے تباہ کن بولنگ سے ٹیم کو 40 رنز سے فتح دلوائی ہے، اس طرح انھوں نے 2008 میں آئی پی ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں سہیل تنویر کی جانب قائم کیا گیا بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ الزاری جوزف نے مزید کہا کہ میرے لئے آئی پی ایل کا افسانوی آغاز رہا تاہم میری پہلی کوشش اپنی ٹیم کو فتح دلانا ہوتی ہے۔