کریم نگر /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے حصول کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دینے مرحومین کے افراد خاندان کو حکومت ہر طریقہ سے ان کو امداد فراہم کرے گی ۔ ریاستی وزیر برائے فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجیندر نے پیر کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں شہدائے تلنگانہ کے خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اسموقع پر وزیر موصوف نے فی کس 10 لاکھ روپئے کے چیکس کی تقسیم و انجام دی اور کہا کہ قربانیوں کیلئے مرکز و مشعل راہ ضلع کریم نگر ہے ۔ اس وقت ہمارے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے بھی بھوک ہڑتال پر جانے سے پہلے کریم نگر آکر یہ کام کریم نگر سے ہی ہڑتال شروع کیا ۔ اپنے کھاندوں پر 150 سے زائد بچوں کے ان کے والدین کے حوالے کیا ۔ کوئی بھی ماں اس تعلق سے کبھی بھی بدکلامی یا بد دعا نہیں دی ۔ بلکہ تلنگانہ کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھنے حوصلہ افزائی کی ۔ ایک ایک قربانی کو یاد کرنے پر آج بھی اس کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ جدوجہد کرنے کی ضرورت بھی آن پڑی ۔ اپنی جان کی قربانیاں ایک سمت اور تلنگانہ کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورگ بھی آن پڑی ۔ اپنی جان کی قربانیاں ایک سمت اور تلنگانہ کیلئے جدوجہد و تحریک کرکتے ہوئے مقدمات میں گھر کے سامنا کرتے ہوئے افراد ایک سمت ۔ ان 137 شہدا کے افراد خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کی گئی اور مزید کی نشاندہی کئے جانے پر ان کو دوسرے مرحلے میں یہ امداد فاہرم کی جائے گی ۔ تلنگانہ کیلئے جان کی قربانی دینے آخری فرد تک بھی ان کو حکومت امداد فراہم کرے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا ۔ بھوک مری ، خودکشی سے پاک سنہری تلنگانہ کی تعمیر نو کرنے پر ہی شہداء کی روح کو اصلی خراج پیش ہوگا ۔ اس کیلئے سیاسی گروپ بندی ، اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر تمام سنہری تلنگانہ کی تشکیل میں اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ سب کا ایجنڈہ سنہری تلنگانہ ہے ۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے چیف وہپ کے ایشور نے کیا اپنی بیش بہا قیمتی جانوں کی قربانی دی ۔ یہ عالمی تاریخ میں ایسی تحریک کی مثال نہیں ملتی یہ تلنگانہ کی تاریخ ہے جو یادگار رہے گی ۔ اس قربانیوں کو اصلی خراج ہوگا ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرپرسن تکاراما ، پارلینٹری سکریٹری وی نتیش کمار ، کریم نگر پداپلی جیہ ڈنڈی ، منتھنی کورٹلہ اراکین اسمبلی جی کملاکر ، ڈی منوہر ریڈی ، بی شوبھا ، پی مدھو ، کے ودیا ساگر راؤ ، ا یم ایل سی ، سدھاکر ریڈی ضلع کلکٹر نیتو پرساد ، جوائنٹ کلکٹر پرسومی باسو زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی آر ایس و عہدیداران نے شرکت کی ۔