شہداء تلنگانہ کو خراج عقیدت

بھینسہ 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے امبیڈکر مجسمہ کی گلپوشی کی گئی اور مجسمہ کے احاطہ میں شہدائے تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر بھینسہ TJAC صدر ڈاکٹر راما کرشنا گوڑ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کیلئے تقریبا ً 1500 طلباء اور دیگر افراد نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے تمام طبقوں کے افراد نے متحد ہوکر جدوجہد کی اور تلنگانہ قائدین نے اسمبلی اور پارلیمنٹ میںعلحدہ تلنگانہ کیقیام کیلئے دھوپ دوڑ کریت ہوئے اس کور مہم کو عملی جامع پہنایا جس پر آج ہی کے دن 2 مارچ کو ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے علحدہ تلنگانہ بل کو منظوری دی ۔ اس ضمن میں آج کے دن شہدائے تلنگانہ کی یاد میں دو منٹ خاموشی منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر روی پانڈے ایڈوکیٹ ‘سرینواس راج ‘ناگناتو ‘جے اے سی بھینسہ اور راج لنگو کے علاوہ گروکروپا کالج کے طلباء موجود تھے۔