شہبازاحمد خاں تلگودیشم اقلیتی سیل حیدرآباد کے پھر صدر مقرر

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے حیدرآباد کیلئے اقلیتی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اس مرتبہ بھی پارٹی قیادت نے شہر کے حرکیاتی قائد شہباز احمد خان کو اقلیتی سیل حیدرآباد کا صدر مقرر کیا ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہیکہ وہ گذشتہ 6 برسوں سے صدر تلگودیشم اقلیتی سیل ضلع حیدرآباد پر فائز کئے جاتے رہے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں 24 نائب صدور، 5 جنرل سکریٹریز، سرکاری ترجمان 8، 7 پبلسٹی سکریٹریز، 40 سے زائد آرگنائزنگ سکریٹریز، زائد از 45 سکریٹریز اور 20 سے زائد ارکان عملہ شامل ہیں۔ صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پارلیمانی حلقوں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ حلقہ اسمبلی چارمینار، ملک پیٹ اور نامپلی پر خصوصی توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ وہ ان حلقوں سے تلگودیشم امیدواروں کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ اسی وجہ سے وہ شہباز احمد خاں جیسے مسلم قائدین کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں تلگودیشم اقلیتی سیل کیلئے مقرر کردہ عہدیداروں میں محمد اعجاز علی، احمد شاہ، سید سلیم، محمد ایوب، محمد احمد، ایم اے رحیم، جلیل خاں، ایس ایم لئیق، مرزا وحید بیگ، منور شان، پیارے بابو خان، خیرالدین، عبدالحسن اسلم تمام (نائب صدور)، محمد جنید علی، ایم کے پی گبر، شیخ منیر، ایس کے ذاکر، شیخ ضمیر الدین (تمام جنرل سکریٹریز)، سرفراز صدیقی، محمد بدرالدین، اخلاق حسین، ڈاکٹر محمد تقی الدین، سید الطاف حسین، ڈاکٹر خواجہ نعیم الدین (تمام پبلسٹی سکریٹریز)، پیٹر روی، فیروز پٹیل، اقبال عطاس، حنیف خان، محمد جاوید، ڈاکٹر فہیم شاہ، سلیم باحمید، محمد حسین، کلدیپ سنگھ، اسلم بن عمر، محمد شوکت، ضیاء الحق (تمام آرگنائزنگ سکریٹریز) جبکہ سکریٹریز میںایس این ایمان، محمد مسعود، سید علیم، محمد احمد، شیخ مدار ولی، احمد محی الدین، محمد کلیم، محمد رئیس وغیرہ شامل ہیں۔ جناب شہباز احمد خاں نے کہا کہ ان سے پارٹی نے جو امیدیں وابستہ کی ہیں، اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔