شہاب الدین کی رہائی کے خلاف بی جے پی کی نمائندگی

پٹنہ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ ہائیکورٹ میںضمانت کی منظوری اور بھاگلپور جیل سے آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین کی رہائی پر دو دن بعد این ڈی اے کے وفد نے آج گورنر رام ناتھ کویند سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کی زیرقیادت وفد نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے لیڈر کی ضمانت کے معاملہ کا جائزہ لیں۔