شک انسانی زندگی کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے

شک سے انسانی زندگی جہنم بن جاتی ہے ‘ کچھ میاں بیوی میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو بار بار ایک دوسرے پر ہمیشہ شک کرتے ہیں ایسی باتوں سے دونوں میں اکثر تکرار بھی ہوتی ہے اور کبھی کبھی جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔
کیونکہ شک ہی ایسی بلا ہے جو انسانی زندگی کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو جلا دیتی ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کی شکایت اور ایک دوسرے پر جاسوسی اور جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے ۔علحدگی کی نوبت آجاتی ہے لیکن سنجیدہ انسان کیلئے یہ نا پسندیدہ عمل ہے ‘ کیونکہ ایک دوسرے کے خفیہ باتوں پر کان اور دھیان رکھنے کے نتائج تو بہت ہی خراب نکلتے ہیں اور ایک دوسرے کے درمیان باہمی محبت ختم ہوجاتی ہے ہمہ وقت گشیدگی رہتی ہے اس ترقی یافتہ دور میں میاں بیوی کے رشتے کچے دھاگوں کی طرح پل میں ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں کیونکہ ہر عورت کا خواب اُس کے ارمان اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا شوہر صرف اسی کا ہی ہو مگر چند خوابوں کی تعبیریں پانے کیلئے قربانیاں اور ایثار بھی دینا پڑھتا ہے تب اس کے صلے میں ارمانوں اور خواہشوں کی تکمیل ہوتی ہے ۔ میاں بیوی کو چاہئے کہ شک سے دور رہیں اور ایک دوسرے کو مصیبت میں نہ ڈالے کیونکہ یہ زندگی بہت ہی خوبصورت ہے کوئی ایک دوسرے سے دامن نہیں چھڑا سکتا ہر دونوں کی پُر خلوص مسکراہٹیں زندگی کا درس دیتی ہیں ۔