بودھن۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے آج گورنمنٹ ہائی اسکول ( جونیر کالج ) بودھن میں نئے جماعتوں کی تعمیر کیلئے رسم سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم فراہم کرنے کی اپنے عہد کی پابند ہے۔ انہوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ سال 2014-15 کی دسویں جماعت کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بودھن اور نظام آباد کا نام روشن کریں۔ اس جلسہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر سرینواس چاری نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ میں سابق و موجودہ صدرنشین بلدیہ جناب محمد غوث الدین، مسٹر ایلم کے علاوہ ارکان بلدیہ، و دیگر قائدین نے شرکت کی۔ قبل ازیں اسکولی طالبات سے جناب شکیل عامر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔