شکیل احمد کے نام کے اعلان پر ٹی آر ایس کارکنوں کا جشن

بودھن۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے ٹی آر ایس قائدین کی کل پہلی فہرست کی اجرائی عمل میں آئی جس میں حلقہ اسمبلی بودھن کے لئے ان کی پارٹی کے امیدوار مسٹر شکیل احمد کے نام کا اعلان ہوتے ہی بودھن شہر میں ٹی آر ایس پارٹی سے سرگرم کارکنوں اور قائدین نے مسرت کا اظہار کیا اور امبیڈکر چوراستہ مسلم کثیر آبادی والے محلوں کے علاوہ حلقہ اسمبلی بودھن کے تمام چار منڈلوں کے ٹی آر ایس کارکنوں نے آتشبازی کی اور صدر ٹی ار ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ مسٹر شکیل کے نام کا اعلان ہونے کے بعد جشن منانے والوں میں سابق چیرمین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین، عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ، اعجاز احمد ایڈوکیٹ، اعجاز خان، سید اشفاق علی، خواجہ شرف الدین آصف، جانی سرپنچ ایڈپلی، شنکر نائیڈو سابق ایم پی پی بودھن، جی گنگاریڈی، دھنجیا، افسر حسین، نرسنگ راؤ امیدوار زیڈ پی ٹی سی نوی پیٹ، شیام راؤ ایڈوکیٹ امیدوار ایم پی ٹی سی بودھن ، شکیل پٹیل، ایم اے رزاق، محمود حسین، محمود ایڈوکیٹ، نندکمار ایڈوکیٹ وغیرہ شامل تھے۔