شکیب کے ونڈے میں 4000 رنز مکمل

کینبرا ۔19فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن شکیب الحسن ونڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز اور 150وکٹیں لینے والے بارھویں جبکہ بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں مشکل وقت میں 63رنز بنائے، اس دوران انہوں نے کیریئر میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ شکیب الحسن ونڈے کرکٹ میں چار ہزار رنزبنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں۔