شکیب کی ایشیا کپ میں شرکت پر ہنوز سوالیہ نشان

ڈھاکہ ۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن کی ایشیا کپ میں شرکت کے امکان کو معمہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ انگلی کی سرجری کرنے والے کرکٹر نے بورڈ کو بتایا ہے کہ وہ ابھی تک 20 سے 30 فیصد فٹ ہوئے ہیں، جبکہ بورڈ ابھی بھی ان کی ایونٹ میں شرکت کی بات کر رہا ہے۔ شکیب 16 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔