میرپور۔ 28 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا سونا آنگن ننھے مہمان سے آباد ہونے والا ہے۔ ان کی اہلیہ ام احمد شیشیر اکتوبر یا نومبر میں امریکہ میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ شکیب الحسن نے ان ایام میں چھٹیوں کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ میں اپنی درخواست جمع کردی ہے تاکہ وہ امریکہ میں اپنی اہلیہ کے پاس جا سکیں۔