’’ شکشک رتن ‘‘ ایوارڈ کیلئے دیگلور کے صدر مدرسین و مددگار مدرس منتخب

دیگلور ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نانڈیڑ ضلع سطحی ’’ شکشک رتن ‘‘ ایوارڈ کیلئے دیگلور تعلقہ سے مسٹر ایم ایس پٹیل ( چھترپتی شیواجی ہائی اسکول بھائیگاوں ) مسٹر شیخ سلیم جمن شاہ ( پرائمری اسکول ضلع پریشد ، دیگاوں ) محترمہ پی ایس پٹیل ( دیگاوں ) مسٹر ٹی کے جادھو ( ضلع پریشد اسکول بھاٹا پور ) محترمہ سیدہ ارشدی بیگم سید عثمان رئیس ( صدر معلمہ ) بلور اور مسٹر نام پلے کا انتخاب ہواہے ۔ منتخب شدہ صدر مدرسین و اساتذہ کو مہاتما جیوتی باپھلے شکشک پریشد تعلقہ دیگلور اس ٹیچرس نمائندہ انجمن کے صدر مسٹر رمیش راو ، ہنمنت راو جادھو ( سکریٹری ) و ذمہ داران نے گلپوشی کرتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے ۔