شکست کے بعد باکسر ہسپتال پہنچ گیا

لندن۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں اوسط وزن کے باکسنگ کے ایک مقابلے میں کرس یوبینک جونیئر نے اپنے مدمقابل باکسر نک بلیک ویل پر ایسے حملے کیے کہ انھیں ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔دسویں راؤنڈ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر ریفری کو میچ روک دینا پڑا جن کا کہنا تھا کہ بلیک ویل کی بائیں آنکھ کے اوپر سوجن کے سبب وہ مقابلہ جاری رکھنے کے قابل نہیں تھے۔ بعد میں انھیں رنگ سے سٹریچر پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ یوبینک جونیئر نے کہا: ’میں نے ان پر بعض زوردار وار کیے، شاید ریفری کو مقابلہ اور پہلے ہی روک دنیا چاہئے تھا۔‘‘