کام)پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل ہارنے کا افسوس ہے، قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں جو شاٹ کھیلا وہ وقت کا تقاضا تھا، جو روک رہے تھے وہ بھی آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریارخان اور کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا، جلد بتاؤں گا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف سے ملوں یا نوازشریف سے، اعتراض نہیں ہونا چاہیے، میری ذاتی زندگی ہے، جس سے چاہوں ملوں۔