نئی دہلی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اپنے قائدین کی جانب سے پارٹی کو لوک سبھا انتخابات میں ہوئی شکست پر سر عام تبصروں پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا کہ پارٹی اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ جن باتوں پر خانگی طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے ان پر چوراہوں سے تبصرے کئے جائیں ۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ہم پارٹی میں جو کچھ کہتے ہیں وہ ایک چوراہے سے نہیں کہہ سکتے ۔ ہمیں چوراہوں سے جو کچھ کہنا ہوتا ہے وہ پارٹی میں اندر کہنے کی ضرورت نہیں ہوتے ۔ حال ہی میں سینئر کانگریس قائدین ڈگ وجئے سنگھ اور جناردھن دویدی نے پارٹی کی شکست پر جو تبصرے کئے تھے اس تناظر میں پارٹی نے یہ ناراضگی ظاہر کی ہے ۔