شکست پر بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ کی معافی

سلہٹ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے سے پہلے ٹسٹ میں شرمناک شکست پر بنگلہ دیشی قائم مقام کپتان محمود اللہ نے شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ قائم مقام کپتان محمود اللہ نے کہاکہ اس طرح ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم طویل فارمیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے بولروں نے اس میچ میں کافی محنت کی لیکن بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ محمود اللہ نے مزید کہا کہ ونڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے لیکن ٹسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔