پٹنہ ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یہ شکر کی بات ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ’’کچھ وقت ملک میں بھی گزارتے ہیں‘‘، چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج یہ ریمارک کیا۔ نتیش نے سابق وزیراعظم چندرشیکھر کے مجسمہ کی یہاں تنصیب کے موقع پر میڈیا والوں سے کہا کہ وزیراعظم کے تعلق سے کیا کہہ سکتے ہیں؟ وہ بیرونی ممالک کو جاتے رہتے ہیں۔ یہ تو کرم کی بات ہے کہ وہ کچھ وقت اس ملک میں بھی گزارتے ہیں۔ مودی اس ماہ بہار کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی مہم شروع کریں گے۔ نتیش نے طنز کیا کہ وہ اقتدار ملنے کے 14، 15 ماہ بعد بہار کو یاد کررہے ہیں۔