حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ کے علاقہ شکر گنج میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریٹائرڈ اکسائز کانسٹیبل کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ 63 سالہ مرزا محمود بیگ ساکن علی آباد کو اسی علاقہ کے ساکن ممتاز نامی نوجوان نے ان کے مکان سے اپنی گاڑی پر بات کرنے کے بہانے لیجاکر علاقہ شکر گنج میں اچانک خنجر سے وار کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ممتاز نے بیگ پر چاقو سے سینے اور پیٹ پر کئی ضربات لگائے جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ اس واردات کی اطلاع ملنے پر ساوتھ زون کے سینئر پولیس عہدیدار مقام واردات پر پہنچ گئے اور وہاں پر ڈاگس اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔ انسپکٹر شاہ علی بنڈہ مسٹر ایم مہیشور نے بتایا کہ اراضی تنازعہ قتل کا سبب ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔