شکر کارخانوں کو مزید بلاسودی قرض ، درآمدی ٹیکس

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ شکر کارخانوں کو مزید بلاسودی قرض 4,400 کروڑ روپئے تک فراہم کیا جائے گا اور درآمد کی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نیشکر کے کاشت کار وں کو ادا شدنی زبردست بقایاجات ،رقم کی قلت کی شکار صنعت کو ادا کرسکے۔ شکر کی درآمد کی ڈیوٹی میں 15% سے اضافہ کرکے اسے 40% اور درآمدات کی سبسڈی کو جاریہ سال ستمبر تک توسیع دی جائے گی تاکہ شکر کی صنعت کو راحت رسانی ہوسکے جو نیشکر پیدا کرنے والے کاشت کاروں کو 11 ہزار کروڑ روپئے باقی ہے۔ ان کی کثیر تعداد یو پی سے تعلق رکھتی ہے۔ 5% لازمی ایتھینال پٹرولیم میں شامل کرنے اور بعدازاں 10% کا نشانہ حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔