اجزاء : شکر قندی ، آدھا کیلو ، دودھ آدھا لیکر چینی ایک کپ ، الائچی پاوڈر ایک چٹکی کاجو ، بادام اور فریش کریم آدھا کپ گارنشنگ کیلئے ۔
ترکیب : شکر قندی کو ابال کر چھیل لیں اور ٹھنڈا ہونے پر میش کرلیں ۔ دودھ بوائل کرکے اس میں چینی اور شکرقندی شامل کرکے پکائیں ۔ یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے ۔ پھر اس میں کریم اور میوہ جات شامل کرلیں اور گرم گرم سرو کریں ۔