شکاگو میںکھمم کی خاتون ہلاک

حیدرآباد 27اگست (سیاست نیوز )امریکہ کے شکاگو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والی خاتون ہلاک ہوگئی۔ضلع کھمم کے کوسی منچی ٹاون سے تعلق رکھنیوالی خاتون جو سنیما دیکھنے کے بعد واپس ہورہی تھی کہ اس کی کار کو ایک اور کار نے ٹکر دے دی ۔اس حادثہ کے نتیجہ میں خاتون ہلاک ہوگئی ۔سورنا کے شوہرنے اس حادثہ کی اطلاع دی۔