شوہر کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی خاتون فوت

حیدرآباد۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) شوہر کے ہاتھوں زندہ جلادیئے جانے والی خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ سرور نگر پولیس کے بموجب 30 سالہ جی لکشمی ساکن چمپا پیٹ کو 22 ڈسمبر کو اس کے شوہر بلرام نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی نے اپنے بیٹے پرکاش کی اسکول فیس کی ادائیگی کا شوہر سے مطالبہ کیا تھا جس کے سبب دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور بعدازاں شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعہ میں لکشمی شدید طور پر جھلس گئی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ آج صبح وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔