شوہر کے ہاتھوں بیوی کے عاشق کا قتل

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) شوہر کے ہاتھوں بیوی کے عاشق کے قتل کی سنگین واردات کشائی گوڑہ علاقہ میں پیش آئی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 40 سالہ بی سرینواس نامی شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ سرینواس کا قتل مبینہ طور پر سرینو کے ہاتھوں ہوا جو اس کا پرانا کرایہ دار تھا۔ یہ لوگ پہلے کیلاش نگر ہاؤزنگ بورڈ کالونی مولی علیٰ میں رہتے تھے۔ سرینواس بیوی کے ہمراہ سرینواس کے مکان میں کرایہ سے رہتا تھا۔ اس دوران مقتول مکاندار نے قاتل کرایہ دار کی بیوی سے دوستی کرلی اور یہ دوستی مبینہ طور پر ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔ سرینو کی غیرموجودگی میں مکاندار اکثر کریہ دار کے مکان میں وقت گذارا کرتا تھا۔ اس بات کا پتہ چلنے کے بعد سرینو نے مکان خالی کردیا اور دوسری جگہ منتقل ہوگیا۔ تاہم سابق مکاندار اس مقام پر بھی آنے لگا۔ اس کی حرکت سے میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے اور سرینو نے اپنی بیوی کو مائیکے روانہ کردیا، جس کے بعد منصوبہ تیار کرتے ہوئے سابق مکاندار سرینواس کو اپنے مکان طلب کیا اور مئے نوشی کی دعوت دی۔ مقتول غلط فہمی میں سابقہ کرایہ دار کے مکان پہنچ گیا دونوں نے کل رات کثرت سے شراب نوشی کی۔ اس دوران سرینو نے کلہاڑی سے سرینواس کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔