شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 4اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا اور گمشدگی کی شکایت پولیس میں درج کروائی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ شکایت گذار شوہر کے کردار پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے جب اس سے تفتیش کی تو اس نے پولیس کوگمراہ کرنے کی کوشش کیا تاہم جب پولیس نے اپنے انداز میں بات کی تو شکایت گذار شوہر ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے 26 سالہ سری رام کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جس نے گزشتہ روز اس کی بیوی 20 سالہ للیتا کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آمنگل توکوگوڑہ علاقہ کے ساکنان سری رام اور للیتا میاں بیوی تھے اور للیتا شوہر کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہی تھی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول شوہر نے بیوی کو اپنے بھروسہ میں لیکر یاچارم علاقہ پہونچا اور مندر کے قریب اس کی ساڑی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور واپسی کے بعد اس نے پولیس میں شکایت کی کہ اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی ہے ۔ پولیس پہاڑی شریف نے بتایا کہ قتل کی اطلاع کے بعد دونوں خاندان ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔