شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 23 سالہ تحسین سلمیٰ جو وادی مصطفی علاقہ کے ساکن نظیرالدین کی بیوی تھی۔ اس خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق نظیر اور تحسین کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور ہر چھوٹی سی بات پر میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا اور کل شام یہ خاتون اپنے مکان سے مردہ دستیاب ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔