شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے بہیمانہ قتل کے واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ شہناز بیگم جو پیشہ سے چوڑیاں بنانے کا کاروبار کرتی تھیں نے اپنے شوہر محمد لیئق کو رقم دینے سے انکار کردیا ۔ اس مسئلہ کو لیکر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور لیئق اپنی بیوی کے کردار پر شبہہ کیا کرتا تھا ۔ رقم نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو کیروسین چھڑک کر آگ لگادی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی ۔ شہناز بیگم کو دواخانہ عثمانیہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بھوانی نگر پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔