شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ توکو گوڑہ میں پیش آئے قتل کی واردات میں شوہر نے اپنی بیوی کا بے دردانہ قتل کر دیا ۔ پولیس کے بموجب 45 سالہ اولڑی نیال عرف الڑنی کا قتل اس کے شوہر درمنیال متوطن اڈیشہ نے سر پر لاٹھی سے حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مزدور پیشہ بیوی کے کردار پردرمنیال شبہ کیا کرتا تھا اور اس سلسلہ میں کل رات دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس پر شوہر نے بیوی پر لاٹھی سے حملہ کر دیا ۔ اس واقعہ میں خاتون کے سر پر گہرا زخمی آیا اور اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے موت کی توثیق کی ۔