شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز) ملکاجگیری علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ شانتماں عرف لکشمی جو ملکاجگیری میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی اور اس کا شوہر وہاں پر واچ مین کا کام کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شانتماں اور اس کے شوہر وینکٹ راملو کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد شوہر نے بیوی پر لاٹھی سے وار کرکے قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔پولیس ملکاجگیری نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔