شوہر کے قرض سے پریشان بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/19 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شوہر کے قرض سے پریشان بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ باجو پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 44 سالہ خاتون اندرا نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اندرا نظام پیٹ علاقہ کے ساکن سرینواس راؤ کی بیوی تھی۔ اس خاتون کا شوہر قرض میں مبتلاء ہوگیا تھا اور قرض کے سبب کافی پریشان تھا۔ شوہر کی پریشانی کو لے کر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔