حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) اعلیٰ تعلیم سے عدم دلچسپی اور شوہر کے دباؤ سے تنگ آ کر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چیتنہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ انوسیا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ انوسبا دوارکا پوری کالونی علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیوی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ انوسیا اور بھاسکر نے دو سال قبل اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا۔ بھاسکر کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔ تاہم انوسیا کو یہ بات پسند نہیں تھی۔ گذشتہ دنوں ٹیٹ کے امتحان میں ناکام بھی ہوگئی تھی۔ ایک طرف ناکامی دوسری طرف شوہر کا دباؤ ان باتوں سے ذہنی تناؤ کا شکار انوسیا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔