ناجائز تعلقات پر انتقامی اقدام ، پولیس آر سی پورم مصروف تحقیقات
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی داشتہ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقہ آر سی پورم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکھابر نامی خاتون نے اپنی ساتھی خاتون کے ہمراہ حملہ کردیا ۔ پہلے ریکھا کی آنکھوں میں مرچی پاوڈر چھڑکا گیا اور بعد میں شراب کی بوتل سے حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریکھا اپنے شوہر کرشنا اور بچوں کے ہمراہ پہلے شاہ پور علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس علاقہ کے اجئے سے اس کے دوستانہ تعلقات تھے اور اجئے کی حرکت سے بستی کے ذمہ داروں نے دونوں کو سمجھایا تھا ۔ جس کے بعد ریکھا سال 2011 میں شاہ پور سے آر سی پورم کاکتیہ نگر منتقل ہوگئی تھی ۔ اس دوران اجئے کی بیوی سوریا نے رکھا کو حملہ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس نے گذشتہ دنوں ریکھا پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس آر سی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔