حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیپا جس کی عمر تقریباً 32 سال بتائی گئی ہے ۔ اپنے شوہر گنپتی کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ انسپکٹر حیات نگر مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ دیپا اور گنپتی ایک سال سے علحدہ رہ رہے تھے ۔ اور دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہاتھا ۔ دیپا اور گنپتی میاں بیوی ناندیڑ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ جن کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی ۔ گنپتی جو عمر خان گوڑہ میں رہتا ہے ایک سال قبل اس کی بیوی نے اس سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور اناج پور کے علاقہ میں اپنے دو بچوں کو لیکر رہ رہی تھی ۔ خاتون گھر کے اخراجات کیلئے مزدوری کا کام کرتی تھی ۔ آج اچانک گنپتی اپنی بیوی کے مکان ا ناج پور پہونچا اور بحث و تکرار کے دوران اس نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ہلاک کردیا ۔ شوہر گنپتی کے چاقو کے حملے سے دیپا برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس حیات نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔