حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے مسلسل جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ سواپنا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سواپنا ایل بی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ جن کا آبائی مقام ونپرتی تھا ۔ ان کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی گذشتہ تین ماہ قبل یہ خاندان ونپرتی سے حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا ۔ شوہر بیوی میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ جس سے خاتون کافی پریشان رہتی تھی اور مسلسل ہراسانیوں سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔