حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) بے روزگار شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مالی پریشانیوں کا شکار خاتون شوہر سے تنگ آچکی تھی ۔ گھر کے اخراجات اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے بجائے شوہر روزانہ جھگڑا کرتا تھا ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ مادھوی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مادھوی حیات نگر علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی اس کا آبائی مقام مہاراشٹرا تھا ۔ شوہر بے روزگار تھا اور کام کرنے کے بجائے ہر روز گھر میں جھگڑآ کرتا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔