حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی مشتبہ مارپیٹ کے بعد اپنے مائیکے پہونچی خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ نریڈمیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ رجنی جو پارسی گٹہ علاقہ کے ساکن اسٹالین کی بیوی تھی ۔ ان دونوں میاں بیوی میں اکثرجھگڑا ہوا کرتا تھا۔ اس بات سے خاتون کافی پریشان تھی ۔ گذشتہ روز خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ برہمی کے عالم میں اپنے مائیکے واقع چندرا گیری نریڈمیٹ چلی گئی ۔ جیسے ہی خاتون پہونچی اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگئی ۔ خاتون رجنی کے رشتہ داروں نے اس کے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔