حیدرآباد 15 مئی ( سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ دھنا لکشمی جو لنگوجی گوڑہ علاقہ کے ساکن رمنایا کی بیوی تھی ۔ اکثر اس کا شوہر سے جھگڑا ہوتا تھا اور یہ خاتون شوہر کی ہراسانی سے پریشان تھی ۔ 13 مئی کے دن اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لینے کی کوشش کی تھی جس کو فوری بچالیا گیا تھا اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔