شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ عائشہ بیگم جو بازار گھاٹ علاقہ کے ساکن سید اسلم کی بیوی تھی اس خاتون نے کل شام اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ عائشہ بیگم کو اس کا شوہر ذہنی اور جسمانی ہراسانی کا شکار بنارہا تھا ۔ ان کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کو دو لڑکیاں ہیں پیشہ سے ڈینٹنگ کا کام کرنے والا اسلم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک
شمس آباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب رادھا کرشنا 56 سالہ ساکن آر جی نگر متوطن وجیہ نگرم کل صبح اس کی ایکٹیوا گاڑی پر تونڈپلی سے شمس آباد آرہا تھا کہ ایک بس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں رادھا کرشنا شدید زخمی ہوگیا جسے بنجارہ ہلز کیر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل پولیس سب انسپکٹر شیوا کمار نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔