شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر بیوی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون چنا املو جو رحمت نگر کے ساکن پرشورام کی بیوی تھی ۔ 11 جنوری کے دن اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس خاتون کی کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔